مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں ان کی موجودگي میں علامہ اقبال لاہوری کا 143 واں جشن پیدائش منایا گيا ۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر میں علامہ اقبال کا فوٹو شيئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا زبردست جذبہ رکھتے تھے اور اتحاد و یکجہتی کی مسلمانوں کو آج پہلے سے کہیں زيادہ ضرورت ہے۔
جواد ظریف نے علامہ اقبال کا یہ شعر " دل به محبوب حجازی بسته ایم، زین جهت با یکدیگر پیوسته ایم" نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب پیغمبر اسلام (ع) کے پیرو کار اور عاشق ہیں۔ اور ان کی راہ پر گامزن ہیں۔
ظریف اس سفر میں پاکستان کے وزير اعظم عمران خان سے بھی بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ